وینزویلا پر حملہ کر کے صدر کو اہلیہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے : ٹرمپ

56

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر ہونے والے حملوں اور صدر نکولس مادورو کی اہلیہ سمیت گرفتاریوں کی تصدیق کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ‘‘ پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ وینزویلا اور اس کی قیادت کے خلاف ایک منظم کارروائی کی گئی ہے۔ ان کے مطابق اس آپریشن کے دوران وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے کر ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے انجام دی گئی، جبکہ اس حوالے سے مزید تفصیلات وہ آج رات پریس کانفرنس میں پیش کریں گے۔

دوسری جانب کولمبیا اور کیوبا نے امریکی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کیوبا کے صدر نے کہا کہ امریکا کی جانب سے وینزویلا پر کیے گئے جارحانہ اور مجرمانہ حملوں کے خلاف عالمی برادری کو فوری ردعمل دینا چاہیے۔

اسی طرح روس نے بھی ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینزویلا پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس سمیت مختلف ریاستوں میں فضائی حملے کیے، جن میں اہم فوجی اڈوں اور وزارت دفاع کو نشانہ بنایا گیا۔ کاراکاس میں کم از کم سات زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ شہریوں نے نچلی پرواز پر امریکی فوجی ہیلی کاپٹر سی ایچ 47 چینوک کو بھی دیکھا، جس کے بعد خطے میں جنگ کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

مزید خبریں

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بی سی بی کے جاری کردہ بیان کے مطابق بورڈ آف ڈا...

لکی مروت اور بنوں میں پیش آنے والے فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں چار پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق لکی مروت کی تحصیل سرائے نورن...

آپ کی راۓ