لکی مروت میں دہشتگردوں کا بس پر حملہ، 1 شخص جانبحق

58

لکی مروت میں دہشت گردوں نے نجی فیکٹری کی بس کو نشانہ بنا کر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ناورخیل موڑ کے قریب پیش آیا جہاں نجی سیمنٹ فیکٹری کی بس پر آئی ای ڈی کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

مزید خبریں

پاکستان اور بنگلہ دیش کے فضائی سربراہان نے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی ممکنہ خریداری پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا، آئی ایس پی آر۔ پاک فوج کے شعبۂ ...

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کے آٹھ کرکٹرز، جن میں مستفیض الرحمان بھی شامل ہیں، پاکستان سپر لیگ کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور انہوں نے پی ایس ا...

شہرۂ آفاق غزل گائیک استاد مہدی حسن کے بیٹے سجاد مہدی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق دل میں شدید تکلیف کے باعث سجاد مہ...

آپ کی راۓ