
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کے آٹھ کرکٹرز، جن میں مستفیض الرحمان بھی شامل ہیں، پاکستان سپر لیگ کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور انہوں نے پی ایس ایل کے لیے اپنی رجسٹریشن مکمل کرالی ہے۔
پی ایس ایل الیون کے لیے رجسٹرڈ بنگلا دیشی کھلاڑیوں کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اب تک جن کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے ان میں مستفیض الرحمان، شکیب الحسن، توحید ہردوائے، تسکین احمد، رشاد حسین، تنزید الحسن، محمود اللہ ریاض اور حسن محمد شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید بنگلا دیشی کرکٹرز بھی پی ایس ایل کے لیے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے ڈرافٹ یا آکشن، دونوں طریقہ کار پر غور کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے ٹیم مالکان سے مشاورت جاری ہے، جبکہ ٹیموں کے انتخاب کا عمل جنوری کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔
پاکستان نے دمبولا میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی اور ہدف 20 گیندیں پہلے حاصل ک...