فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لاہور گیریژن کا دورہ

6

لاہور: فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، NI (M)، HJ، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے لاہور گیریژن کا دورہ کیاہے جہاں انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں، تربیتی معیار اور جنگی صلاحیت میں بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے ایک خصوصی فیلڈ ٹریننگ مشق کا مشاہدہ کیا، جس میں جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور پاک فوج کی جدت طرازی کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ مشق کا مقصد مستقبل کے متحرک اور پیچیدہ میدانِ جنگ سے ہم آہنگ تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے فوجیوں کو فراہم کی جانے والی کھیلوں اور تفریحی سہولیات کا بھی معائنہ کیا اور جوانوں کی جسمانی فٹنس، بلند حوصلے اور مجموعی صحت کی اہمیت پر زور دیاہے

اس موقع پر فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ لاہور میں قائم جدید ہائی کیئر سینٹر کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے طبی عملے اور انتظامیہ کی جانب سے معیاری اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کو سراہا ہے

افسران سے خطاب کے دوران فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف پاک فوج کی زیرو ٹالرنس پالیسی کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج مکمل پیشہ ورانہ مہارت، بھرپور توجہ اور عزم کے ساتھ کثیرالجہتی چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسلح افواج ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اندرونی استحکام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرتی رہیں گی۔

لاہور گیریژن پہنچنے پر کور کمانڈر لاہور نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا

مزید خبریں

  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی تیل خریدنے والے ممالک کے خلاف 500 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کے بل کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بھاری ٹی...

امریکا کے شہر منی ایپولس میں ایک وفاقی امیگریشن افسر کی فائرنگ سے ایک خاتون کے جاں بحق ہونے کے بعد امریکہ کے متعدد شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئ...

پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کے اضافے کے لیے نیلامی کا مرحلہ مکمل ہو گیا، جس کے نتیجے میں ساتویں اور آٹھویں فرنچائزز فروخت کر دی گئیں۔ ساتویں ...

  تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعرات کے روز خود کو “دہشت گردوں کا سہولت کار” قرار دیے جانے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا مؤقف ہم...

آپ کی راۓ