
راولپنڈی:
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک کو درپیش کسی بھی قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے قومی سلامتی پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ جرات کے حامل، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاری، تربیت کے معیار اور جنگی صلاحیت میں اضافے سے متعلق مختلف اقدامات پر جامع بریفنگ دی گئی۔
دورے کے دوران انہوں نے ایک خصوصی فیلڈ ٹریننگ مشق کا مشاہدہ بھی کیا، جس میں جدید ٹیکنالوجی کے عملی استعمال کا مظاہرہ کیا گیا۔ یہ مشق مستقبل کی جنگی ضروریات کے مطابق جدت، ہم آہنگی اور لچک پر پاک فوج کی توجہ کو واضح کرتی ہے۔ فیلڈ مارشل نے فوجی جوانوں کے لیے دستیاب کھیلوں اور تفریحی سہولیات کا جائزہ لیا اور جسمانی فٹنس، بلند حوصلے اور مجموعی فلاح و بہبود کی اہمیت پر زور دیا
اس کے علاوہ انہوں نے سی ایم ایچ لاہور کے ہائی کیئر سینٹر کا دورہ کیا اور جدید طبی سہولیات سے آراستہ اس مرکز کے قیام پر عملے اور انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔
افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے قومی سلامتی کو لاحق خطرات کے مقابلے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور دیا اور کہا کہ پاک فوج تمام کثیرالجہتی چیلنجز کا مقابلہ مکمل عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور یکسوئی کے ساتھ کرے گی۔
انہوں نے پاک فوج کے بنیادی مشن کو دہراتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اندرونی استحکام کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہیں، جہاں بہترین کارکردگی، نظم و ضبط اور بے لوث قومی خدمت کی روایت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
قبل ازیں کور کمانڈر لاہور نے لاہور گیریژن پہنچنے پر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی تیل خریدنے والے ممالک کے خلاف 500 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کے بل کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بھاری ٹی...