امیگریشن حکام کے ہاتھوں 37 سالہ خاتون کے قتل پر امریکہ میں شدید احتجاجی مظاہرے جاری

44

امریکا کے شہر منی ایپولس میں ایک وفاقی امیگریشن افسر کی فائرنگ سے ایک خاتون کے جاں بحق ہونے کے بعد امریکہ کے متعدد شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔

وفاقی حکام کے مطابق 37 سالہ رینی نکول گُڈ نے اپنی گاڑی کے ذریعے امیگریشن اہلکاروں کو کچلنے کی کوشش کی تھی، جس پر افسر نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی۔

تاہم شہر کے میئر کا کہنا ہے کہ جس اہلکار نے فائرنگ کی اس نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا، جبکہ دیگر مقامی حکام کے مطابق گُڈ کو انتہائی قریب سے اس وقت گولی ماری گئی جب وہ صرف “اپنے پڑوسیوں کا خیال رکھ رہی تھیں”۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی امیگریشن کے خلاف کریک ڈاؤن کے تحت ریاست مینیسوٹا کے شہر منی ایپولس میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے سینکڑوں اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

اسی طرح امریکہ کے دیگر شہروں میں بھی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں اضافے کے باعث سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کے...

آپ کی راۓ