اسرائیلی وزیراعظم نے نکولے کوسربراہ بنادیا

6

اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے سابق مشرقِ وسطیٰ کے خصوصی ایلچی نکولے ملادینوف غزہ کے لیے مجوزہ امریکی قیادت میں قائم ہونے والے “بورڈ آف پیس” کی سربراہی کریں گے۔

نیتن یاہو نے یہ اعلان جمعرات کو یروشلم میں نکولے ملادینوف سے ملاقات کے بعد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بلغاروی سفارتکار کو مجوزہ بورڈ کا “نامزد” ڈائریکٹر جنرل قرار دیا۔

یہ بورڈ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی منصوبے کا ایک اہم حصہ بتایا جا رہا ہے، جس کا مقصد غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی جنگ کے خاتمے کے لیے فریم ورک تیار کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ بورڈ کے کردار، اختیارات اور عملی طریقۂ کار سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، تاہم اس اعلان کو خطے میں مستقبل کے سیاسی و سفارتی اقدامات کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے

مزید خبریں

  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی تیل خریدنے والے ممالک کے خلاف 500 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کے بل کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بھاری ٹی...

آپ کی راۓ