عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں پھر سے اضافہ

40

کراچی:

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں اضافے کے باعث سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 34 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی عالمی قیمت بڑھ کر 4 ہزار 472 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونا 3 ہزار 200 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 69 ہزار 562 روپے کی سطح پر جا پہنچا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 915 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 4 لاکھ 02 ہزار 573 روپے مقرر ہوگئی۔

اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 70 روپے مہنگی ہوکر 8 ہزار 195 روپے کی ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 60 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 025 روپے تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی۔

مزید خبریں

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں واقع وادی تیراہ کے علاقے میدان ملک دین خیل سے متاثرہ افراد کی رجسٹریشن کا عمل گزشتہ تین روز سے جاری ہے، جبکہ طے ...

کراچی ایئرپورٹ پر صوبائی وزیر سعید غنی نے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا استقبال کیا اور انہیں اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی۔ دوسری جانب ...

آپ کی راۓ