گرین لینڈ پر امریکی دعوی

22

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس اور چین کے اثر و رسوخ کو روکنے کے لیے امریکہ کو گرین لینڈ کی ’’ملکیت‘‘ حاصل کرنا ضروری ہے۔ جمعہ کے روز بی بی سی کے سوال پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ممالک کو ملکیت رکھنی پڑتی ہے کیونکہ ’’لیز کا دفاع نہیں کیا جا سکتا بلکہ ملکیت کا ہی دفاع کیا جاتا ہے‘‘۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ کو گرین لینڈ کا دفاع کرنا ہوگا اور یہ کام ’’آسان طریقے‘‘ سے بھی ہو سکتا ہے اور ’’مشکل طریقے‘‘ سے بھی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی انتظامیہ ڈنمارک کے زیرِ انتظام نیم خودمختار خطے گرین لینڈ کو خریدنے کے امکان پر غور کر رہی ہے، تاہم اس بات کو بھی مسترد نہیں کیا گیا کہ ضرورت پڑنے پر طاقت کے ذریعے اسے اپنے قبضے میں لیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب ڈنمارک اور گرین لینڈ کی حکومتوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ گرین لینڈ فروخت کے لیے نہیں ہے۔ ڈنمارک کا کہنا ہے کہ اگر فوجی کارروائی کی گئی تو اس سے ٹرانس اٹلانٹک دفاعی اتحاد (نیٹو) کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے

مزید خبریں

پاکستان کے ایئر چیف سے ملاقات میں عراقی فضائیہ کے کمانڈر نے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں میں ’’گہری دلچسپی‘‘ کا اظہار کیا اور پاکستان فضائیہ (پی ا...

  اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان رائٹس موومنٹ 1973 کے آئین کی بنیاد پر ملک کی ازسرِنو تعمیر اور تشکیل کا ...

کراچی میں ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو باغِ جناح میں جلسہ منعقد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ خیبر پختونخوا کے عوام کو درپیش مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں اور وفاقی حکومت اپنے آئینی دائرۂ اختیار میں رہتے ہو...

آپ کی راۓ