
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 11 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 جنوری 2026 کو صوبے کے مختلف علاقوں میں الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 11 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان کے مطابق مصدقہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جہاں خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے۔
اسی روز ضلع کرم میں ایک اور مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مل کر کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف دہشت گرد سرگرمیوں میں استعمال ہو رہا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں کسی بھی بھارتی سرپرست دہشت گرد کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز بدستور جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظور کردہ حکمت عملی ’’عزمِ استحکام‘‘ کے وژن کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
پاکستان کے ایئر چیف سے ملاقات میں عراقی فضائیہ کے کمانڈر نے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں میں ’’گہری دلچسپی‘‘ کا اظہار کیا اور پاکستان فضائیہ (پی ا...