غزہ میں شدید سردی بچوں کی ہلاکتوں میں اضافہ

8

غزہ کی شدید ترین سردی میں دو ماہ کا فلسطینی بچہ محمد ابو حربید اسرائیل کی جاری جنگ کا تازہ شکار بن گیا، جہاں بمباری اور تباہی نے فلسطینیوں کو پناہ، حرارت اور بنیادی سہولیات سے محروم کر دیا ہے۔

وزارتِ صحت غزہ کے شعبہ اطلاعات کے ڈائریکٹر ظاہر الواحدی نے الجزیرہ کو بتایا کہ نومولود محمد ابو حربید شدید ہائپوتھرمیا کے باعث الرنتیسی چلڈرن اسپتال میں دم توڑ گیا۔

اس ہلاکت کے بعد نومبر 2025 سے اب تک غزہ میں سردی کے باعث جان سے جانے والے بچوں کی تعداد چار ہو گئی ہے، جبکہ اکتوبر 2023 میں جنگ کے آغاز سے اب تک 12 بچے سردی سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ادھر شدید موسمی دباؤ کے باعث غزہ میں موسلا دھار بارشیں اور یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گھر خاندان بدترین انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔ خیموں اور عارضی پناہ گاہوں میں رہنے والے افراد، خصوصاً بچے اور بزرگ، اس صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

انسانی حقوق کے اداروں اور طبی ذرائع کے مطابق موجودہ حالات میں فوری عالمی امداد نہ پہنچنے کی صورت میں غزہ میں انسانی المیے کے مزید گہرے ہونے کا خدشہ ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ