کرکٹر بابر اعظم کا نیا گھر تیار باپ کا جذباتی پیغام

11

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے نئے گھر کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے، جس پر ان کے والد اعظم صدیق نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

اعظم صدیق نے اس موقع پر لبنانی نژاد امریکی شاعر اور مصنف خلیل جبران کی ایک تحریر کا اردو ترجمہ شیئر کرتے ہوئے اپنے احساسات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا:

“گھر بنتے ہیں گھر کے مکینوں سے، خدا خوش ہوتا ہے سجدے میں پڑھی جبینوں سے۔”

اعظم صدیق کا یہ پیغام بابر اعظم کی کامیابیوں اور محنت کے سفر کی عکاسی کرتا ہے، جسے مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین بابر اعظم اور ان کے اہلِ خانہ کو نئے گھر کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں

مزید خبریں

آپ کی راۓ