مان جاؤ ورنہ نتائج کےلئے تیار ہو جاؤ: ٹرمپ

7

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ “معاہدہ کرے” ورنہ نتائج بھگتنا ہوں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے انتباہ دیا کہ اب کیوبا کو وینزویلا سے ملنے والا تیل اور مالی مدد روک دی جائے گی۔

امریکی صدر نے حالیہ دنوں میں کیوبا پر اپنی توجہ اس وقت مرکوز کی ہے جب 3 جنوری کو دارالحکومت کراکس میں امریکی افواج کے ایک چھاپے کے دوران وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو حراست میں لیا گیا۔

وینزویلا، جو طویل عرصے سے کیوبا کا قریبی اتحادی ہے، مبینہ طور پر روزانہ تقریباً 35 ہزار بیرل تیل کیوبا کو فراہم کرتا رہا ہے۔

دوسری جانب کیوبا کے وزیر خارجہ نے امریکی بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک کسی بھی مداخلت کے بغیر ایندھن درآمد کرنے کا حق رکھتا ہے۔

جبکہ کیوبا کے صدر نے واضح الفاظ میں کہا:

“کوئی ہمیں یہ طے کرنے کا حق نہیں رکھتا کہ ہم کیا کریں اور کیا نہ کریں۔”

مزید خبریں

آپ کی راۓ