
بہاولپور پریس کلب بہاولپور رجسٹرڈ پریس کلب میں گزشتہ رات رات چوری کا واقعہ پیش آیا جس میں الیکٹرک فین ہیٹر اور ایل ای ڈی چوری ہوئی جس پر فوری مقدمہ درج کرواکر اکرم کانسٹیبل کے گھر کے تہہ خانہ سے مسروقہ سامان برآمد ؛ملزم اکرم ہیڈ کانسٹیبل گرفتار
*بہاول پور: پولیس کانسٹیبل کے چوری میں ملوث ہونے کا معاملہ، ڈی پی او رانا عبد الوہاب کا سخت نوٹس*
ڈی پی او کے احکامات کی روشنی میں چوری میں ملوث کانسٹیبل گرفتار، تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج
تھانہ سول لائنز پولیس نے فوراً مقدمہ درج کرتے ہوئے قلیل وقت میں ملوث ملزم کانسٹیبل محمد اکرم کو گرفتار کرلیا،
ڈی پی او بہاولپور کا واضح پیغام وردی کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے،
محکمانہ احتساب کا عمل جاری، قانون سب کے لئے برابر ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتے،
*ترجمان بہاولپور پولیس*
بہاولپور تحصیل یزمان میں ایک مرلہ زمین کے تنازعہ پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا تھانہ سٹی یزمان میں مقدمہ درج...