مریم نواز نے پنجاب کی عوام کو ایک اور خوشخبری سنا دی

40

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں نواز شریف کینسر اسپتال اور جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو رواں ماہ فعال کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ کے سربراہ کی اسامی کو دوبارہ مشتہر کیا جائے گا تاکہ ادارے کی مؤثر اور پیشہ ورانہ قیادت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اجلاس کے دوران لیڈی ولنگڈن اسپتال کی تعمیرِ نو کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایات دی گئیں۔

اجلاس میں صوبے میں صحت کے شعبے سے متعلق جاری اور مجوزہ منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جبکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات مزید تیز کرنے پر زور دیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاک بحریہ کی جانب سے زمین سے فضا تک مار کرنے والے ایل وائے 80 این ایئر ڈیفنس میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاک فوج، سائنسدانوں اور انجینیئرز کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایل وائے 80 این ایئر ڈیفنس میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے، جس سے قومی دفاع مزید مضبوط ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں

مزید خبریں

آپ کی راۓ