
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد طارق جاوید نے خواتین ججزکے ہمراہ سول کورٹس کی خواتین ملازمین کی سہولت کے لئے پہلی وین سروس کا افتتاح کےا۔ اس موقع پر انہوں نے خواتین ملازمین سے خطاب مےں کہا کہ وین سروس کی بدولت خواتین ملازمین کو دریپش سفر کی مشکلات سے نجات ملے گی ۔ انہوں نے کہا وین سروس و دیگر اقدامات چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور کے ویژن کے مطابق اٹھائے جارہے ہیں تاکہ عدالتی نظام میں بہتری لائی جا سکے اور عدالتی نظام میں بہتری کی بدولت عوام ان ثمرات سے مستفید ہوسکےں۔خواتین وین سروس کے آغاز پر خواتین ملازمین نے خوشی کا اظہار کےا اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کےا جو خواتین ملازمین کی سہولت و بہتری کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ اس موقع پر سےنئر سول جج دیڈمن انتخاب عالم و خواتین سٹاف کی کثیر تعداد موجود تھی۔ خواتین اسٹاف نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیثن جج بہاول پور کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔