بہاولپور کی عوام کے ہردل عزیز مئیر عقیل نجم ہاشمی جنہوں نے بہت کم وقت میں اپنے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے عید کے دو دن بہاولپور کی عوام کیساتھ شہر کو صاف رکھنے کی اپیل کرتے دکھائی دئیے۔ جن کی اب تک کی کاوشوں سے بہاولپور میں صفائی کا نظام اور محکمہ بلدیہ نے اپنا کام دل جمی سی کیا اور بی ڈی اے کے کام کی نگرانی بھی مئیر عقیل نجم ہاشمی کی خصوصی ٹیموں نے کی جہاں اب تک عید میں بہاولپور کی عوام کو کسی قسم کی مشکلات سے دو چار نہیں ہونا پڑا۔ بہاولپور کی عوام نے جیو قائد کی ٹیم کو خصوصی فون کالز کر کے مئیر بہاولپور کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔