نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے ہمدردی کی ایک اور مثال قائم کر دی،شاپنگ مال میں پرس بھول جانے والی خاتون کا بل ادا کردیا۔
کرائسٹ چرچ واقعے کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے شاندار کردار اور متاثرین سے ہمدرد ی اور مسلمانوں سے یکجہتی کے اظہار پر دنیا بھر میں انہیں سراہا گیا تاہم جیسنڈا آرڈرن نے ایک بار پھر ہمدردی کا منفرد اظہار کر کے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے آکلینڈ کی ایک سپر مارکیٹ کا دورہ کر رہی تھی کہ اس دوران انہوں نے ایک خاتون کو پریشان دیکھا جو اپنا پرس گھر پر بھول گئی تھی، یہ دیکھ کر وزیر اعظم نے خاتون کے سامان کا بل خود ادا کردیا۔
اپنے اس عمل پر نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا کا کہنا تھا کہ میں نے ایسا اسلئے کیا کیونکہ وہ ایک ماں تھی دوسری جانب نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر بیحد سراہا جا رہا ہے۔