میں دس دنوں میں افغانستان کوصفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہوں: ٹرمپ اس بیان کی وضاحت کرے: افغانستان

401

افغان حکومت نے امریکہ سے صدر ٹرمپ کے افغانستان کے بارے میں اس بیان پر وضاحت طلب کر لی ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ افغانستان کی جنگ ایک ہفتے میں ختم کر سکتے ہیں اور افغانستان کو دنیا کے نقشے سے مٹا سکتے ہیں۔ 

افغان صدارتی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے ‘اسلامی جمہوریہ افغانستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو دیکھتے ہوئے سفارتی اور حکومتی ذرائع سے واشنگٹن سے صدر ٹرمپ کے اس بیان کی وضاحت چاہتے ہیں، جو انھوں نے وزیراعظم عمران خان کے دورے کے دوران دیا تھا۔‘

واضح رہے کہ گذشتہ روزوزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا ’اگر میں افغان جنگ جیتنا چاہتا تو افغانستان کو صٖفحۂ ہستی سے مٹا سکتا تھا اور یہ دس دنوں کا کام ہے لیکن میں نہیں چاہتا کہ وہاں ایک کروڑ لوگ مریں۔’

بی بی سی

مزید خبریں

آپ کی راۓ