554

جموں کشمیر میں صورتِ حال بدستور کشیدہ ہے۔ نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی محبوبہ مفتی اور جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون کو ان کے گھروں میں نظربند کر کے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق حکام نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں دفعہ 144 نافذ کر کے وادی میں تمام تعلیمی اداروں کو تا حکم ثانی بند کر دیا ہے۔

دفعہ 144 کے تحت لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد ہو گی اور تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔ اس دوران، سری نگر سمیت پوری وادی کشمیر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کو بھی بند کر دیا ہے۔ 

حکام نے مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں اضافی فوجیوں کو بھی کو تعینات کر دیا ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ