اسرائیل کے تیار کردہ اسپائس 2000 بموں کو تیکنیکی اعتبار سے فائر کرنے کی صلاحیت صرف میراج طیاروں میں ہے
انڈین میڈیا کے مطابق بھارت میں بموں کی کھیپ کو گوالیارایئر بیس پر وصول کیا گیا ہے جس کو ایئر فورس میں شامل میراج طیاروں کا مرکز کہا جاتا ہے۔بھارت کی ایئرفورس نے اسرائیل کے ساتھ 250 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مارک 84 قسم کے بموں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔ان بموں کی خاص بات عمارت کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہونا ہے۔