بھارت نے سرحد پر اینٹی ٹینک میزائل سمیت دیگر میزائل نصب کر دیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے داخلی مسائل کے دوران دشمن کی شرپسندی کی سازشیں سامنے آنے لگی , سرحدوں پرغیرمعمولی نقل و حرکت بڑھا دی گئی ہے۔ہندوستان نے بارڈر پر براہموس اور اسپائک میزائل نصب کر دیے ہیں، جس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھ دیا ہے۔وزیر خارجہ نے خط میں اقوام متحدہ کو باورکرایا ہے کہ بھارت ایل او سی پر نصب میزائل آزاد کشمیر پر استعمال کر سکتا ہے، بھارت نے ایل او سی کے پانچ سیکٹرز میں باڑ کو جزوی طور پرہٹا دیا ہے۔شاہ محمود کا کہنا تھا کہ بھارت جعلی بنیادوں پرکوئی فوجی آپریشن کر سکتا ہے،