بانی پی ٹی آئی میرے 54سال سے دوست ہیں:چوہدری نثار

89

چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ بانی  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 54 سال سے میرے دوست ہیں، وہ اس وقت مشکل میں ہیں، کس طرح تنقید کروں۔

ٹیکسلا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ مخالفین پر تنقید پسند نہیں۔ کارکردگی پر بات کرنا چاہتا ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ ن لیگ میرے ہاتھوں میں پیدا ہوئی اور پلی بڑھی، ن لیگ میں 35 سال گزارے ان پر تنقید کرنا اچھا نہیں لگتا۔

چوہدری نثار نے کہا کہ ن لیگ سے اپنی عزت نفس کی خاطر ناراض ہوا، بزرگوں کے سامنے تو ہاتھ باندھ کر کھڑا ہوسکتا ہوں مگر بچوں کے سامنے نہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مخالفین کو 8 فروری کو میرا ووٹر جواب دے گا۔ میرے مخالف نے پی آئی اے کا بھٹا بٹھایا۔

مزید خبریں

بہاولپور(عبدالقدوس): بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میںبہاولپو سفاکیت کی انتہاء ، باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو شادی/ رخصتی سے ایک دن پہلے ...

متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...

آپ کی راۓ