سعدالرحمان عرف ڈکی بھائی نے معافی مانگ لی

8

ڈکی بھائی نے ویڈیو میں کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھے کہ میرا  مقصد مجھ پر ہونے والی ایف آئی آر کی وضاحت ہے تو میں معذرت کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ آج تک اگر میرے کانٹینٹ سے منفی اثر ہوا ہو تو میں اس کے لیے پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں۔

ڈکی بھائی نے کہا کہ میری ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ میں لوگوں کو تفریح فراہم کرتا رہوں اور کچھ نا کچھ نیا لاتا رہوں، ان کا کہنا تھا کہ اگر جانے انجانے میں مجھ سے ایسا کانٹینٹ اپلوڈ ہوا ہے جس سے منفی امپیکٹ پڑا ہو یا کوئی ایسی پرومشن ہوئی ہے جس کا نیگٹیو امپیکٹ پڑا ہو تو میں اس کے لیے پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں ڈکی بھائی نے ۔

انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ میں لوگوں کو انٹرٹین کرتا رہوں اور کچھ نا کچھ نیا لاتا رہوں، ان کا کہنا تھا کہ اگر جانے انجانے میں مجھ سے ایسا کانٹینٹ اپلوڈ ہوا ہے جس سے نیگٹیولی امپیکٹ پڑا ہو یا کوئی ایسی پرومشن ہوئی ہے جس کا نیگٹیو امپیکٹ پڑا ہو تو میں اس کے لیے پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں

انہوں نے کہا کہ میں عدالتی معاملات کو قانونی طور پر دیکھوں گا عدالت کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہوں اور جو بھی فیصلہ ہو گا میں اسے قبول کروں گا۔

ڈکی بھائی کو 17 اگست کو جوا ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام میں لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی اور انہیں 26 نومبر کو ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران...

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن گیا ہےاور سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، کسی ...

آپ کی راۓ