
شدید سردی کے باعث مختلف علاقوں میں شدید دُھند کے باعث ایم 6 موٹرویز پر حدِ نگاہ متاثر ہونے سے ٹریفک کی آمدورفت بند کر دی گئی۔ موٹروے پولیس کے مطابق حفاظتی خدشات کے پیشِ نظر متعدد اہم موٹرویز کو عارضی طور پر بندکرناپڑا ہے۔
موٹروے ایم-1 برہان سے پشاور تک، ایم-2 ٹھوکر نیاز بیگ تا چکری انٹرچینج تک بند کردی گئی ہے۔ اسی طرح ایم-3 درخانہ تا فیض پور، ایم-4 شیر شاہ تا پنڈی بھٹیاں، اور ایم-5 روہڑی سے ملتان ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
موٹر وے پولیس کے مطابق ایم-14 تھٹّی سے عیسیٰ خیل تک بند کردی گئی ہے۔ سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان انٹرچینج سے کاٹلنگ تک بندکرنی پڑی ہے۔
راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک کو درپیش کسی بھی قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے قومی سلامتی پر زیرو ٹالرنس کی ...