مراکش: فٹ بال ورلڈ کپ کی مہمان نوازی کا امیدوار

648

مراکش کی فٹبال ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھی 2026 کے فٹبال کلب کی میزبانی کی دوڑ میں شامل ہو گا۔

امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو نے اپریل میں اعلان کیا تھا کہ وہ مشترکہ میزبانی کی درخواست پیش کریں گے۔

اس سے قبل فٹبال ورلڈ کپ صرف ایک بار ہی افریقہ ہی میں منعقد ہوا ہے جب 2010 میں جنوبی افریقہ میں یہ مقابلے ہوئے تھے۔

یہ مراکش کی پانچویں ایسی کوشش ہے۔

افریقی فٹبال ایسوسی ایشن سی اے ایف نے جولائی میں مراکش کی امیدواری کی حمایت کی تھی۔

گذشتہ ورلڈ کپ میں 32 ٹیمیں شامل ہوئی تھیں لیکن 2026 میں 48 ٹیمیں کھیلوں میں حصہ لیں گی۔ اس بات کا اعلان فیفا نے اس برس کے شروع میں کیا تھا۔

میزبانی کا فیصلہ ایک طویل عمل سے گزرنے کے بعد 2020 میں کیا جائے گا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ