مریم نواز شریف کا اعلان

37

 ’ایکس‘ پر جاری انکی طرف سے ایک بیان میں انہوں نے پیغام دیا کہ  پیارے طلبہ! آپ کے خواب پنجاب کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

 

انہوں نے بتایا کہ اب تک اس پروگرام کے تحت 80 ہزار سے زیادہ باصلاحیت طلبہ کو تعلیمی پرواز کے لیے پر دیے جا چکے ہیں، جن میں سے 50 ہزار نوجوان پہلے ہی اس اسکالرشپ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، جبکہ مزید 30 ہزار طلبہ کو وظائف دیے جائیں گے، اور مستقبل میں اس تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

وزیراعلی پنجاب  کا مزید کہنا تھا کہ ’ہونہار اسکالرشپ‘ گزشتہ برس سے 67 جدید اور مستقبل سے ہم آہنگ شعبوں میں طلبہ کے لیے تعلیم کے دروازے کھول رہا ہے، تاکہ نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق ترقی کے بھرپور مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اعتماد اور شوق کے ساتھ اسکالرشپ کے لیے درخواست دیں اور اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کریں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ