
ایئر وائس مارشل شہریار خان کا کہنا ہے کہ ہمارے دشمنوں کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی۔ اگلی بار یہ اسکور 6 صفر تک محدود نہیں رہے گا بلکہ 60 صفر ہو جائے گا۔
کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزارِ قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالنا پر پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان کے لیے اعزاز ہے۔
ایئر وائس مارشل کا مزید کہنا ہےکہ 6 ستمبر ہمیں اس دن کی یاد دلاتا ہے جب ہم نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا، ہم ہر محاذ پر تیار کھڑے ہیں۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...