
پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر کہتے ہیں کہ شریف خاندان کو وہی قانون نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کی اجازت دیتا ہے جو فارن فنڈنگ کے معاملے پر عمران خان کو الیکشن کمیشن کا سامنا نہ کرنے اجازت دیتا ہے ۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومتی وزیر کیسے دعویٰ کر سکتے ہیں کہ شریف نیب میں پیش نہیں ہوں گے، کون سا قانون اس کی اجازت دیتا ہے؟
اس بات کے جواب میں تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا کہ یہ وہی قانون ہے جس کے تحت تحریک انصاف کے اکاؤنٹ کی چھان بین کے معاملے پر آپ ڈھائی سال سے الیکشن کمیشن کا سامنا نہیں کررہے۔