مے ویدر نے میک گریگر کو ناکام کردیا

1073

لاس اینجلس: امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے سال کے سب سے بڑے باکسنگ مقابلے میں مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کے بے تاج بادشاہ کونر میک گریگر کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کردیا۔

امریکی شہر لاس ویگاس میں لڑی جانے والی سال کی سب سے بڑی فائٹ ہوئی تھی جس میں مے ویدر اور میک گریگر کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔

دنیائے بکسنگ کی اس سب سے بڑی فائٹ کے دوران اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے میں آیا جس میں ابتداء سے ہی مکسڈ مارشل آرٹس کے ماہر کونر میک گریگر کا پلڑا بھاری رہا۔

میچ کے ابتدائی 6 راؤنڈز تک مقابلہ برابری کے بنیاد پر ختم ہوا تاہم 7ویں راؤنڈز کے بعد مے ویدر نے اپنی باکسنگ تجربے کو بھرپور طریقے سے استعمال کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو چند پوائنٹس سے پیچھے دھکیلنے کی کامیاب کوشش کی۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ