وقار یونس اسلام آباد یونائیٹڈ کے نئے ہیڈ کوچ

646

اسلام آباد یونائیٹڈ نے وقار یونس کی تقرری وسیم اکرم کی جگہ کی ہے جو پاکستان سپر لیگ میں پہلی بار حصہ لینے والی ٹیم ملتان سلطان میں شامل ہوئے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ وقار یونس کے ساتھ دو دیگر کوچز سے بھی بات چیت میں تھی جن میں سے ایک کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے تاہم وقار یونس کو ان کے کوچنگ کے وسیع تجربے کی بنا پر ترجیح دی گئی ہے۔

کپتان مصباح الحق اور ڈین جونز بھی وقاریونس کے حق میں تھے۔

وقار یونس سے ملتان سلطان نے بھی رابطہ کیا تھا لیکن ان کے معاملات اس لیے طے نہیں پاسکے تھے کیونکہ ملتان فرنچائز انھیں برینڈ ایمبیسڈر کا عہدہ دینا چاہتی تھی لیکن وقار یونس کوچنگ میں دلچسپی رکھتے تھے۔

وقاریونس کے لیے پاکستان سپر لیگ میں کوچنگ کا یہ پہلا موقع ہوگا۔ گذشتہ دونوں ایونٹس میں وہ کسی بھی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

وقار یونس دو بار پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں جبکہ وہ آئی پی ایل اور سری لنکن کرکٹ لیگ میں بھی کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

وہ ان دونوں لاہور میں پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی کمنٹری میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ