
الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت کی پولیس کے ایس ایس پی آپریشن کو حکم دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو توہین عدالت کے مقدمے میں گرفتار کر کے 25 ستمبر کو کمیشن کے سامنے پیش کریں۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے ایس ایس پی آپریشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو عوامی نمائندگی ایکٹ کے سیکشن 103 اے کے تحت کارروائی شروع کی گئی ہے۔