کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ

691

پاک افغان سرحد کے قریب کرم ایجنسی کے علاقے عُرمنک میں غوزگھڑی میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

پولیٹیکل حکام کے مطابق امریکی ڈرون نے حملے میں مولانا محب کے گھر کو نشانہ بنایا۔

افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں تین افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حملے کا ہدف ملا عصمت ضعیف اور ساتھی تھے، مُلا عصمت ملاعبدالسلام ضعیف کا داماد اور بھتیجا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب یہ لوگ کھانے کی دعوت میں مصروف تھے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ