
مغربی لندن میں زیر زمین ٹرین میں دھماکے کے نتیجے میں 20افراد زخمی ہوگئے، واقعے کو دہشت گردی قرار قرار دیتے ہوئےہنگامی اجلاس طلب کرلیاگیا ہے جس میں برطانوی وزیراعظم بھی شرکت کریں گی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق زیر زمین پارسنز گرین ٹرین میں دھماکے کے بعد ٹرین سروس کو معطل کردیا گیا ہے
میئر لندن صادق خان نے ٹرین دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن کے شہریوں نےباربار ثابت کیا ہے کہ وہ دہشت گردی سے مرعوب نہیں ہوں گے۔
صادق خان نے واقعے میں دہشت گرد عناصر کے ملوث ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ پاسنز گرین واقعے پر پولیس، ایمرجنسی سروسز سےرابطےمیں ہوں۔