پاکستان سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارا کیوں؟

788

کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی شکست کی بڑی وجہ خراب بیٹنگ ہے

سرفراز احمد کا سیریز کے اختتام پر کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم یہ سیریز خراب کھیلی ہے۔ بیٹسمین بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہیں ہوسکے

سرفراز احمد جو پہلی بار کسی ٹیسٹ سیریز میں کپتانی کررہے تھے کہتے ہیں کہ اس سیریز میں پاکستانی ٹیم نے کافی غلطیاں کی ہیں۔ بحیثیت کپتان یہ ان کے لیے بہت سخت سیریز تھی کیونکہ ٹیسٹ کی کپتانی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سے مختلف ہے اس میں صورتحال ہر سیشن میں تبدیل ہوتی رہتی ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ