
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فیفا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی رکنیت اس وقت بحال کر دی جائے گی جب فیڈریشن کے دفاتر اور اس کے بینک اکاؤنٹس کا کنٹرول تنظیم کو لوٹا دیا جائے گا۔
اس معطلی کے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن نے فیفا کے آئین کی شق 13 کے مطابق حاصل تمام حقوق کھو دیے ہیں۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن اور اس کی ماتحت تمام کلبز کو بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی اجازت نہیں ہے۔
معطلی کا مطلب ہے پاکستان فٹبال فڈریشن یا اس کی ذیلی رکن تنطمیوں کے کوئی بھی اراکین یا حکام فیفا یا ایشین فٹبال فیڈریشن کے کسی قسم کے ترقیاتی پروگرام، کورس، یا ٹریننگ میں شریک نہیں ہو سکتے۔
جيو قائد پر آپ پل پل بدلتی خبروں کے علاوہ، فوٹو، فیچر، تجزیے اور تازہ ترین ویڈیوز بھی دیکھ سکتے ہیں/ اپنی تحریریں بھجوائیے،اشتہارات۔۔ ہمارے ساتھ رابطہ کيجۓ weeklygeoquaid@gmail.com