پنجاب فری وائی فائی پراجیکٹ

703

ڈپٹی کمشنر بہاول پور رانا محمد سلیم افضل کی زیر صدارت پنجاب فری وائی فائی پراجیکٹ کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹر یٹر محمد عظیم ذیشان نے پنجاب فری وائی فائی پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ اجلاس میں محکمہ پی ایچ اے ، محمکہ سپورٹس، محکمہ ہیلتھ ، محکمہ پی ٹی سی ایل کے متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے بہاولپور کے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر بارہ عوامی مقامت پر مفت وائی فائی ہاٹ سپاٹ بنائے جا رہے ہیں جن کا آغاز تیس نومبر سے ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر رانا محمد سلیم افضل نے کہا کہ مفت وائی فائی ہاٹ سپاٹ نصب کرنے کا مقصد عوام کے مابین جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب فری وائی فائی پراجیکٹ کےپہلے مرحلہ میں بہاولپور شہر کے اہم مقامات بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ ، نیوروسرجری وارڈ، گائنی وارڈ، نرسنگ ہاسٹل ، سول ہسپتال ، مادر ملت پارک، چڑیا گھر، ڈرنگ اسٹیڈیم، گلزار اے صادق، فرید گیٹ ، لیڈیز پارک، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ، ون یونٹ چوک، یونیورسٹی چوک سمیت سرکاری دفاتر کمشنر آفس، ڈپٹی کمشنر آفس ، ڈی پی او آفس ، انٹی کرپشن آفس اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے دفتر میں یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ