عمران خان کی پیشن گوئی

737

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیش گوئی کی ہے کہ مظلوم شکل بنانے والا نواز شریف چلا گیا، ڈرامے کرنے والا چھوٹا بھائی بھی جانے والا ہے۔میانوالی میں جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کو اصلاحات کر کے تبدیل کیا تو شہباز شریف نے تبدیلی کے لیے پولیس کی وردی کا رنگ بدل دی، اچھی بھلی وردی تھی، انہیں ڈاکیا بنا ڈالا۔انہوں نے کہا کہ میاںوالی کے لوگوں نے کبھی مجھے مایوس نہیں کیا، جب بھی اختیار آئے گا پہلا کام پولیس کو ٹھیک کروں گا، انشاء اللہ اگلی باری موقع ملےگا، میں آپ کو یہی پنجاب کی پولیس ٹھیک کرکے دکھاؤں گا، خیبر پختونخوامیں جرائم اور دہشت گردی میں 70 فیصد کمی آئی،ہم پنجاب پولیس ایسے ٹھیک نہیں کریں گے جیسے شہباز شریف نے کی۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف! کتنی دیر اس قوم سے ڈرامے کرو گے، کب تک قوم کو بھیڑ بکریاں سمجھتے رہو گے،یہ جو دو بھائی ہیں، ایک مظلوم اور معصوم بن جاتاہے مجھے کیوں نکالا،دوسرا جتنا بڑا ڈرامہ باز ہے، کبھی دیکھا ہی نہیں ایسا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ یہ لوگ درخت کاٹ رہے ہیں، ہمارے بچوں کا مستقبل تباہ کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں ایک ارب 80 کروڑ درخت لگائے گئے ہیں،جب تحریک انصاف کی حکومت آئے گی تو پورے پاکستان میں اربوں درخت لگائیں گے۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ موقع ملا تو دس سال میں دس کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالیں گے،ہم ٹیکس نہیں بڑھائیں گے لیکن پیسے والے لوگوں سے ٹیکس لے کر دکھائیں گے، مجھے نہیں پتہ آصف زرداری نے کبھی ٹیکس دیا ہو، نواز شریف نے پانچ چھ سال پہلے پانچ ہزار روپے ٹیکس دیا تھا،ایف بی آر اور نیب کو ٹھیک کروں گا۔انہوں نے عوام سے یہ وعدے بھی کیے کہ بڑے بڑے مگر مچھوں کو قانون کے نیچے لاؤں گا، ان سے پیسے نکالوں گا ان کو چھوڑوں گا نہیں، مسلم لیگ ن میں نہ کوئی فارورڈ بلاک ہے نہ بن رہا ہے، پارٹی میں کوئی تقسیم بھی نہیں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ