
پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں پاکستان نے سری لنکا کو 36 رنز سے شکست دے کر سیریز میں تین صفر سے کامیابی حاصل کر لی۔181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم اپنے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا سکی۔اس کے بعد ستمبر میں ورلڈ الیون نے پاکستان کا تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے دورہ کیا جس کی قیادت جنوبی افریقہ کے فاف ڈو پلیسی نے کی اور اس ٹیم میں موجودہ سری لنکن ٹیم کے کپتان تھسارا پریرا بھی شامل تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ اس میچ کے بعد دیگر ممالک کے ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔