نواز شریف کی آخری منزل کونسی ہو گی؟

599

سراج لحق امیر جماعت اسلامی نے جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ کیس کی وجہ سے نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی ہے، نواز شریف کی آخری منزل اڈیالہ جیل ہو گی۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سوات مینگورہ گراسی گراؤنڈ میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں گزشتہ 70 سال سے کرپشن جاری ہے، کسی کا پیسہ پانامہ میں ہے تو کسی کے کروڑوں روپے سوئس بنکوں میں پڑے ہیں، ملک میں ہماری حکومت آئی تو بڑے بڑے چوروں کو نہیں چھوڑیں گے، ملک میں احتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے، اب بڑے بڑے چوروں کو بھاگنے نہیں دینگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شوگر اور لینڈ مافیا کا راج ہے، جماعت اسلامی ملک میں غریب عوام کی حکمرانی چاہتی ہے، اس قوم کے کھربوں ڈالر جو بیرونی ممالک کے بنکوں میں پڑے ہیں، واپس لا کر قوم کی لوٹی ہوئی رقم سے اس ملک کو خوشحال بنائیں گے۔سراج الحق نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہیں اور انتخاب و احتساب ساتھ ساتھ ہونا چاہئے۔ انہوں نے مطالبہ کہ آفت زدہ مالاکنڈ ڈویژن کو سی پیک میں شامل کیا جائے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ