عمران خان کے دعوے دھرے کے دھرے کیوں اور کیسے؟

681

عمران خان کے دعوئوں کے برعکس خیبرپختونخوا حکومت نے میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے جونیئر اور کم گریڈ50 افسروں کو صوبے میں اہم عہدوں پر تعینات کر رکھا ہے‘ خیبرپختونخوا میں گریڈ 19کے 22افسروں کو گریڈ 20کی پوسٹوں پر تعینات کیاگیا حالانکہ صوبے میں گریڈ 20کے سات افسر موجود ہیں جن کو افسر بکار خاص بنا دیاگیا ہے‘ گریڈ 18کے 28افسروں کو گریڈ 19کی پرکشش آسامیوں پر تعینات کیا گیا‘خیبرپختونخوا سٹیبلشمنٹ کوڈ کے قوانین کے مطابق کسی افسر کو کرنٹ چارج تین سے چھ ماہ کیلئے دیا جا سکتا ہے ۔

اطلاعات تک رسائی کے قانون 2013ء کے تحت ملنے والی دستاویزات کے مطابق صوبے میںگریڈ18سے گریڈ 21کے21افسر او ایس ڈی ہیں اور ان کے عہدوں پر جونیئر گریڈ کے افسران کام کر رہے ہیں‘سیکرٹری ایڈمنسٹریشن و سٹیبلشمنٹ ارشد مجید نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ اعلیٰ افسروں کی کمی کے باعث کم گریڈ کے افسروں کو اعلیٰ عہدوں پر فائز کیا گیا ہے‘ گریڈ 19اور اس سے اوپر تمام تقرریاں و تبادلے وزیراعلیٰ کی منظوری سے ہی ہوتے ہیں‘ محکمہ سٹیبلشمنٹ کے لیٹر نمبر So(HRD-II)ED/1-10/2014(RTI)ARSHAD AZIZ MALIK کے مطابق گریڈ 21کے افسر سید اختر علی شاہ ‘ سید کامران شاہ گریڈ 20‘ حضرت مسعود میاں گریڈ 20‘ حسن محمود گریڈ 20‘سید اختر حسین شاہ گریڈ 20‘ عزیز خان خٹک 20‘ اجمل خان 20‘ عثمان گل 20‘ سلیم حسن وٹو 19‘مطیع اللہ خان 19‘ محمد ناصر 19‘ احسان اللہ 19‘ انعام اللہ خان گنڈا پور 19 ‘ ذوالفقار علی شاہ 19‘عرفان خان 18‘ عمارا عامر 18‘ عبد المنعم 18‘ عبد الکبیر 18‘ ظفر علی شاہ 18‘ نگمنا 18‘خرم پرویز گریڈ 18اسٹیبلشمنٹ میں افسر بکار خاص تعینات ہیں۔

صوبے میں گریڈ19کے 22افسر گریڈ 20کے عہدوں پر کام کر رہے ہیں‘ ارشد مجید مہمند گریڈ 19میں سیکرٹری ایڈمنسٹریشن کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں جبکہ گریڈ 19کے ظاہر شاہ سیکرٹری ریلیف‘ ذولفقار علی شاہ پراجیکٹ ڈائریکٹر آئی ایم یو ایلمینٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن‘ محمد اسرار پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر‘ محمد ادریس خان سپیشل سیکرٹری خزانہ‘ اسلام زیب ڈی جی پراجیکٹ فاٹا‘ شاہد اللہ آئی جی جیل خانہ جات‘ محمد ضیاء الحق سپیشل سیکرٹری ماحولیات‘ محمد اسرار سیکرٹری زراعت‘ راشد خان منیجنگ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ بورڈ‘ محمد طاہر اورکزئی ڈائریکٹر جنرل آر اے‘ یوسف رحیم سیکرٹری سوشل سیکٹر فاٹا‘ ریاض خان محسود ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی‘ عنایت اللہ وسیم ڈی جی گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی‘ محمد خالد ڈی جی پی ڈی ایم اے ‘ شہاب حامد یوسفزئی ڈی جی پیرا‘ غلام حبیب پراجیکٹ ڈائریکٹر ایس اے ڈی لوکل گورنمنٹ‘ مسعود یونس ایم ڈی پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی‘ اخترسعید ترک پراجیکٹ ڈائریکٹر کلین ڈرینکنگ واٹر‘ قیصر عالم سیکرٹری اطلاعات اور محمد اسرار الحق ڈی جی پی ڈی اے ‘گریڈ 19کی سید تنزیلہ صباحت سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ گریڈ 20کی آسامی پر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں

مزید خبریں

آپ کی راۓ