
فاسٹ بولر حسن علی نے کہاکہ میدان میں سرفراز احمد کے چلانے سے کوئی پلیئر ناراض نہیں ہوتا، سب جانتے ہیں کہ کپتان ایسا غصے میں نہیں بلکہ اس لیے کرتے ہیں کہ تمام کھلاڑیوں کی پوری توجہ کھیل پر مرکوز رہے، ان کے چلانے سے مجھے بھی کوئی پریشانی نہیں ہوتی بلکہ کارکردگی دکھانے کیلیے مزید تحریک ملتی ہے، انہوں نے بتایا کہ سرفراز احمد ڈانٹ دیں تو غصہ کرنے کے بجائے لطف اندوز ہوتا ہوں۔