کیا واقعی پرویز مشرف آ رہے ہیں اور قیادت کر یں گے؟ جانئے

562

آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل محمد امجد نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی ایس پی ہمارے اتحاد کا کا حصہ بنتے ہیں تو مشرف قیادت کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں اپنے نام ختم کرکے ایک نئی جماعت بنائیں گی، اس سے قبل بھی پرویز مشرف کو ایم کیو ایم کی سربراہی کے لیے کہا گیا تھا مگر سابق صدر پرویز مشرف نے انکار کر دیا تھا،ڈاکٹر امجد نے کہا کہ آج دونوں جماعتیں کس مجبوری میں اکٹھی ہوئیں سب جانتے ہیں۔ سیکرٹری جنرل آل پاکستان مسلم لیگ محمدامجد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پرویزمشرف کا پیغام پہلے بھی تھا اور آج بھی ہے، سابق صدر پرویز مشرف نے ایک سال قبل کہا تھا کہ مل کر کام کریں، انہوں نے ایم کیو ایم کو نام تبدیل کرنے کے لیے کہا تھا۔ ڈاکٹر امجد نے کہا کہ نام تبدیل کرکے مہاجروں بلکہ سب کی خدمت کریں۔ سیکرٹری جنرل محمد امجد نے کہا کہ ملک کے مفاد کے لیے جو بھی گرینڈ الائنس بنے گا سابق صدر پرویز مشرف اس کا حصہ ہوں گے، ڈاکٹر امجد نے کہا کہ پرویز مشرف بھی مہاجر ہیں، ہمیں مل کر پاکستان کو مضبوط کرناہے، آل پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد نے کہا کہ بہت جلد ایک بڑا جلسہ کریں گے اس جلسے کے دو ہفتے بعد سابق صدر پرویز مشرف پاکستان آ جائیں گے، ڈاکٹر امجد نے اس موقع پر کہا کہ ایم کیو ایم لندن والے بھارت کی بات کرتے ہیں، انہیں مہاجروں کی تکالیف کا احساس نہیں، اور اسی وجہ سے فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کو مہاجروں کے حقوق کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہیے، ڈاکٹر امجد نے کہا کہ ایم کیو ایم لندن والے پاکستان کی مخالفت کرکے اردو بولنے والوں کی حب الوطنی کو مشکوک کر رہے ہیں

مزید خبریں

آپ کی راۓ