
چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کو میزبان اور عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے 1 کے مقابلے 9 گولز سےمات دیدی ہے، یہ پاکستانی ہاکی ٹیم کی تاریخ کی بدترین شکست ہے۔میلبرن کے نیٹ بال اینڈ ہاکی سینٹر میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا، پاکستان کے گول پر بار بار حملے کئے اور میچ کے آخر تک اپنا زور بنائے رکھا۔