پرچم ،انتخابی نشان برقرار رکھیں گے: ایم کیو ایم پاکستان

663

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے پارٹی کا نام، پرچم اور انتخابی نشان برقرار رکھنے کا اعلان اور ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت پراعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ کل کی پریس کانفرنس میں سیاسی اتحاد کی بات کی گئی تھی، تاہم ایم کیو ایم اپنے انتخابی نشان، پرچم اور منشور کے ساتھ رہے گی۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس متحدہ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی عدم شرکت کے باعث کنور نوید جمیل کی صدرات میں ہوا۔

اجلاس کے بعد ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنورنوید جمیل کا کہنا تھا کہ جیتی ہوئی سیٹوں پر کسی سے اتحاد نہیں کریں گے، کوئی اپنی جیتی ہوئی سیٹ نہیں دیتا، ایم کیوایم بھی نہیں دےگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کل ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی سیاسی اتحاد کی بات کی تھی، جن سیٹوں پر ایم کیو ایم کا امیدوار جیتا تھا ان پر کوئی اتحاد نہیں ہوگا، ان پر ایم کیو ایم کا نمائندہ پتنگ کے نشان سے آئندہ انتخابات میں حصہ لے گا۔

انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار پر مکمل اعتماد اور بھروسے کااظہار کیا ہے، ان کی سربراہی میں کمیٹی متفق اورمتحد ہے۔

کنور نوید نے یہ بھی کہا کہ کل کی پریس کانفرنس سے کچھ ابہام پیدا ہوگئے تھے، پیدا ہونے والی اس صورتحال پر رابطہ کمیٹی نے غور کیا۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ جیتی ہوئی سیٹوں پر آئندہ الیکشن میں پتنگ کے نشان سے ہی الیکشن لڑیں گے، ہم اپنے ووٹرز اور سپورٹرز سے کہتے ہیں کہ افواہوں پر ذہن خراب نہ کریں۔

کنورنوید جمیل نے مزید کہا کہ سیاسی اتحاد بنتے ہیں اور چلتے ہیں،ایم کیو ایم اسی طرح رہے گی،ماضی میں بھی آئی جی آئی اور ایم ایم اے جیسے اتحاد بنتے رہے ہیں

مزید خبریں

آپ کی راۓ