
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ملک بھر سے نیب کے اشتہاری اور مفرور ملزموں کی فہرستیں طلب کرلی ہیں۔
انہوں نے ریجنل دفاتر کو اشتہاری اور مفرور ملزموں بارے دو ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ملک بھر سے نیب کے اشتہاری اور مفرور ملزموں کی فہرستیں طلب کرلی ہیں اور اس حوالے سے نیب کے ریجنل دفاتر کواشتہاری اور مفرور ملزموں بارے دو ماہ میں رپورٹ پیش کرنے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
چیئرمین نیب نےمطلوب اشتہاریوں اور مفرورملزموں کی گرفتاری کےلیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔