راولپنڈی: ترکی سے تعلق رکھنے والی کمپنی البراک کے دو مقامی ملازمین قتل

551

شہر کی صفائی کرنے والی ترک کمپنی البراک کے مقامی ملازمین پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملازمین ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دو موٹرسائیکل سواروں نے البراک کے مقامی ملازمین پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ صادق آباد تھانے کی حدود میں نشتر مارکیٹ کے قریب گلیوں کی صفائی میں مصروف تھے۔

جاں بحق افراد کی شناخت آصف اور ثاقب کے نام سے ہوئی جبکہ ڈرائیور شکیل ارشد شدید زخمی ہو گیا جنھیں تشویش ناک حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حملہ آور باآسانی فرار ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے فوری بعد پولیس کو آگاہ کیا گیا تھا تاہم پولیس جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی جس کی وجہ سے حملہ آور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے

مزید خبریں

آپ کی راۓ