نشہ آور اشیاء کھلا کر لوٹنے والا گروہ سرگرم

788

کراچی میں شہریوں کو نشہ آور جوس اور بسکٹ کھلا کر لوٹنے والا گروہ سرگرم ہے، پولیس نے دو ملزمان کی تصاویر بھی جاری کردیں۔
کراچی پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے صدر، فریئر اور کلفٹن میں نشہ آور اشیاء کھلا کر شہریوں سے لوٹ مار کرتے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان اب تک درجنوں شہریوں کو لوٹ چکے ہیں، ان کی تصاویر جاری کرنے کا مقصد شہریوں کو محفوظ بنانے کے ساتھ ان کی گرفتاری کو ممکن بنانا ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ