میاں نواز شریف کے استاد انتقال کر گئے

448

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے کالج ٹیچر ،نامور ادیب، مزاح نگار، مشکور حسین یاد 92برس کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ پیر بعد نماز ظہر محمدی مسجد، حالی روڈ، گلبرگ لاہور میں ادا کی جائے گی۔
مشکور حسین یاد کو ان کی خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے، وہ گورنمنٹ کالج لاہور میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی استاد بھی رہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ