بلاول بھٹو: سندھ کی سیاست مضحکہ خیز

568

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ شہر قائد کی سیاست مضحکہ خیز صورتحال سے دوچار ہے ، تاہم حالات کو بہتر کرنا ہوگا۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی بہتری کا مستحق ہے تاہم گزشتہ چند روز سے شہر کی سیاست مضحکہ خیز صورتحال سے دوچار ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس پی اور ایم کیو ایم میں گزشتہ دنوں ہونے والا اتحاد ایک روز بعد ہی ٹوٹ گیا اور دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگائے۔

ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ انہیں دباؤ ڈال کر پی ایس پی سے اتحاد پر مجبور کیا گیا جب کہ پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال نے کل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا وجود رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ہوا ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ